لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کے طوفانی دورے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات بھی اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل کی طرح ہو سکتے ہیں، جس میں ایک ٹیم نے زیادہ تر وقت گیند کو کنٹرول میں رکھا لیکن آخر میں اسے شکست ہوئی۔
مسٹر یادو نے پیر کو یہاں پارٹی دفتر میں الہ آباد سے آنے والے سائیکل سواروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے ریاست میں غیر رسمی لوک سبھا انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات اپنے وقت پرہونے چاہیے۔